Breaking NewsEducationتازہ ترین
لارج سکیل اسسمینٹ فروری میں ہوگی

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر اہتمام سکولوں میں لارج سکیل اسسمنٹ فروری میں ہوگی ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پیک ہرسال امتحان لیتا ہے، جس کے نتائج مختلف حکومتی سطحوں پر پیش کئے جاتے ہیں، اور انہیں سے پیف کی کارکردگی کو مانیٹر کیاجاتا ہے۔
رواں برس لارج سکیل اسسٹمنٹ فروری میں ہوگی، اس لئے اس کی بھرپور تیاری کی جائے، یہ ٹیسٹ چار بنیادی مضامین اردو ،انگریزی ریاضی اور سائنس کا ہوگا، ایک دن میں ایک مضمون کا ٹیسٹ ہوگا، جو دوم، سوم، پنجم ، ششم اور ہفتم کی متعلقہ کتب سے لیا جائے گا۔
15سے 28 فروری کے درمیان طلباء کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ،اسسمنٹ کےلئے پہلے دن منتخب ہونے والے طلباء کا ہی تمام مضامین کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔