Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف سکولز کی 3 ماہ سے ادائیگیاں بند، پارٹنر سکولز کو شدید مالی بحران کا سامنا
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے صوبہ بھر میں 7500سکولز کو 3 ماہ سے بچوں کی فیسوں کی مد میں حکومت سے ادائیگی نہیں ہوسکی، جس کے باعث پیف پارٹنر سکولز میں شدید مالی بحران نے جنم لیا ہے، جس کے باعث 3 لاکھ معلمات و اساتذہ و سٹاف تنخواہوں سے محروم ہیں، گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ گئی ہے۔
پیف سکولز انتظامیہ نے زیر تعلیم بچوں کے غریب والدین سے کہہ دیا ہے کہ پیمنٹس نہ ملنے کے باعث کسی بھی وقت پیف سکولز بند ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے چیئرمین فرید خان بنگش نے متنبہ کیا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے پر متعدد معلمات و اساتذہ پیف سکولز کی ملازمت چھوڑ چکے، بہت جلد پیمنٹس جاری نہ ہوئیں تو 7500پیف پارٹنر سکولز بند، 3 لاکھ معلمات و اساتذہ بے روزگار، 27 لاکھ غریب بچے تعلیم سے محروم ہو جائیں گے۔