Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے طلباء کی بڑی کامیابی

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک 10پارٹنر سکولوں کے تقریباً 3 سو طلباء وطالبات نے سوشل میڈیا مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائننگ اور انٹرپرینیورشپ میں 15روزہ عملی تربیت کا کورس مکمل کر لیا ہے۔

پیف نے ارفع کریم ایجوکیشن سسٹم کے اشتراک سے آئی ٹی کورسز مکمل کرنے والے پیف طلباء کے اعزاز میں ایک پرُ وقار تقریب کا انعقاد کیا، جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری سکول ایجوکیشن محمد احسن وحید تھے۔ تقریب میں کورس مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

تقریب سے قبل طلبا و طالبات نے 21 ماڈل پیش کیے جس کی ایویلیویشن تھرڈ پارٹی سے کروائی گئی، ان ماڈل ایویلیویشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

سیکرٹری سکول نے اپنے خطاب میں کہا کہ ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں منعقد ہونے والی یہ تقریب طلباء کی لگن، محنت اور ان ضروری شعبوں میں بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اپنی گفتگو کے دوران سیکرٹری سکول نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور میں ضروری مہارتوں پر عبور حاصل کرنے اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ نوجوان نسل معاشی طور پر خود مختار ہوسکے۔

منیجنگ ڈائریکٹر پیف منظر جاوید علی نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن محمد احسن وحید، ارفع کریم فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن کرنل ریٹائرڈ امجد عبدالکریم رندھاوا، ارفع کریم فاؤنڈیشن کی وائس چیئرپرسن ثمینہ رندھاوا اور ارفع کریم فاؤنڈیشن کی سی ای او تابندہ اسلام اور دیگر مہمانان گرامی کو تقریب میں آمد پر خوش آمدید کہا۔
تقریب میں پیف بورڈ ممبر عاصمہ وزیری، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) قراۃ العین میمن، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز) راجہ محمد اشرف، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ایف سی آر ایم) محمد فاروق اور دیگر پیف افسران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی پیف نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ارفع کریم ایجوکیشن سسٹم کے تعاون سے گرمیوں کی چھٹیوں میں 10 پیف پارٹنر سکولوں کے 3سو طلبا وطالبات کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائننگ اور انٹرپرینیورشپ کورسز پر مہارت فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارفع کریم فاؤنڈیشن نے نہ صرف پیف سے منسلک طلباء و طالبات کو آئی ٹی کورسز پر مہارت فراہم کی، بلکہ پیف کے ایسے سکول جہاں کمپیوٹرز کی کمی کا سامنا تھا وہاں پر لیپ ٹاپ بھی فراہم کیے تاکہ طلباء و طالبات ب اآسانی ان کورسز پر مہارت حاصل کر سکیں۔

انہوں نے تعلیمی میدان میں طلباء کو عملی علم اور ہنر سے آراستہ کرنے پر ارفع کریم کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مستقبل میں اس طرح کے اقدامات کو آگے بڑھانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ارفع کریم فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پیف سکولوں میں پڑھنے والے تمام طلباء و طالبات کو روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ آئی ٹی کورسز پر مہارت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button