Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اب سکولوں کو جرمانہ ہوگا

پیف نے انسداد ڈینگی سرگرمیاں نہ کرنے والے سکولوں کو جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ تمام سکول مالکان کا بار بار ہدایت کی جاتی رہی ہے کہ روازنہ کی بنیاد پر انٹی ڈینگی سرگرمیاں کی جائیں، اور ان کا اندراج کیا جائے، مگر بہت کم مالکان نے ان ہدایت پر عمل کیا ۔

جس پر انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام پیف سکول مالکان جس جس دن انسداد ڈینگی سرگرمیاں نہیں کریں گے، ان کو معاوضہ کا دو فیصد جرمانہ کیا جائے گا، اگر کوئی سکول 4 دن انسداد ڈینگی سرگرمی نہیں کرے گا، اس کو 8 فیصد جرمانہ ہوگا

علاوہ ازیں انسداد ڈینگی کی سرگرمی ارسال کرنے کی ڈیڈ لائن ایک بجے دوپہر تک مقرر کی گئی ہے، اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button