Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ایمپلائز الیکشن : پینا فلیکس اور پوسٹر لگانے پر پابندی

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے انتخابات ، ڈیپارٹمنٹس کے اندر پینا فلیکس اور پوسٹر لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ۔

بتایا گیا ہے کہ ریذیڈنٹ آفیسر پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے مراسلہ جاری کیا کہ یونین الیکشن کے سلسلے میں کوئی بھی گروپ اپنے پینا فلیکس، بینرز و پوسٹرز ڈیپارٹمنٹس کے اندر نہیں لگائے گا تاکہ یونیورسٹی کی خوبصورتی متاثر نہ ہو۔

اس حکم پر عملدرآمد کردیا گیا ہے اور یونیورسٹی میں گزشتہ الیکشنز کی نسبت پینا فلیکس’ بینرز و پوسٹرز کی تعداد بہت کم ہے ۔

یونیورسٹی حلقوں نے ریذیڈنٹ آفیسر پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر کے ان اقدامات کو سراہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button