Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنشن کے نظام کو مکمل طور ڈیجیٹلائز کردیا گیا : سی ای او ایجوکیشن ملتان

چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم ملتان فیض خان عباس بلوچ نے کہا ہے کہ ملتان کے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لئے طلباء کو تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن (ر) رانا رضوان قدیر کی خصوصی ہدایت پر سکولوں میں مانیٹرنگ کے نظام کو سخت کردیا گیا ہے، سکولوں کی روانہ کی بنیاد پر وزٹ کررہا ہوں ۔اچھے کام پر اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی دے رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنشن کے نظام کو مکمل طور ڈیجیٹلائز کردیا گیا، اب میونسپل کارپوریشن کیڈر کے اساتذہ کی پنشن براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں جارہی ہے، جبکہ کچھ اساتذہ کو بجٹ نہ ہونے پر پنشن میں تعطل کا سامنا ہے، جن کے بل بن کر اے جی آفس میں جمع ہوچکے ہیں، لیکن گورنمنٹ آف پنجاب محکمہ فنانس کی جانب سے بجٹ ریلیز نہ ہونے پر چیک تیار نہ ہوا ہے۔

انہون نے کہا کہ حاضر سروس ٹیچر ہو یا ریٹائرڈ کسی کے حقوق سلب نہ ہونے دئیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button