Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پینشنرز حیران و پریشان۔ ۔ ۔ ۔ احتجاج جاری

وفاق اور باقی تین صوبوں نے پینشن میں ساڑھے سترہ فیصد اضافہ کیا، پنجاب میں پانچ فیصد کیوں ،حکمرانوں بزرگوں کی دعائیں لو، بزرگ سنئیر سٹیزن کی بد دعاؤں سے بچو۔

پنجاب پاکستان کا حصہ ہے، سارے پاکستان کے لئے قانون اور ہے اور پنجاب کے لئے اور یہ مذاق بند کرو، پنجابی ملازمین کے ساتھ یہ نا انصافی کیوں ہم اس ناانصافی پر سراپا احتجاج ہیں۔

پنجاب ملازمین کی پینشن میں پانچ فیصد اضافہ کرکے وزیر اعلی پنجاب نے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی ہے، انتہائی کم اور شرم ناک اضافہ کیا گیا ہے ،مہنگائی کی چکی میں پسے پینشنر حیران و پریشان ہیں۔

اسی سال سے زائد عمر کے پینشنرز قلیل ہیں جبکہ اکثریت ستر سال سے زائد کی ہے۔

ہم وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پی ڈی ایم کی قیادت خاص کر مرد حر آصف علی زرداری، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نظر ثانی کرتے ہوئے باقی صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی پینشنرز کی پینشن میں اضافہ کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر محمد اسلم ملک نے پینشنرز سوسائٹی پاکستان کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

راجہ کوثر سعیدی ،رانا اسلم ساغر ،شیر افگن ،سلطان شاہین ،رانا ولایت علی ، علام فرید بھٹی ،پروفیسر عبدالغفور غفاری ،پروفیسر راؤ فرمان علی ،علی کوثر ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button