Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یونیورسٹیوں میں ہراسگی کے واقعات کی انکوائری کےلئے مستقل کمیٹی بنانے کا فیصلہ

پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں ہراسگی کے واقعات کی انکوائری کےلئے مستقل کمیٹی بنانے کا فیصلہ

تفصیل کے مطابق صوبے کی یونیورسٹیوں میں ہراسگی کی بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اور ان کی انکوائری کےلئے ایک بڑی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لئے سرکاری و نجی جامعات میں ورک پلیس ایکٹ 2010 کے تحت کمیٹی بنائی جائے گی، جوکسی بھی شکایت کی صورت میں 45 روز میں انکوائری مکمل کرے گی۔

زکریا یونیورسٹی سمیت ملتان کی دیگر سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹی کو موصول ہونے والے مراسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گائیڈ لائن کے مطابق جنسی ہراسگی کے معاملے کی انکوائری کی پابند ہونگی۔

جامعات میں سینیر خاتون فیکلٹی ممبر کو فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا، جنسی ہراسگی کے واقعات کے تدارک کے لیے سخت اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔

طلباء کو کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا یونیورسٹی انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی، کمپلینٹ میکانزم کو آسان بنانا اور جنسی ہراسگی کی شکایت کو فوری ایڈریس کرنا متعلقہ یونیورسٹی کی زمہ داری ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button