Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پرویز الٰہی دباؤ لے لیتے ہیں، مونس نے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے: عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

سرگودھا، خوشاب اور جھنگ کے ارکان اسمبلی نے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھاکہ کسان بدحال ہوچکا، چیئرمین پی ٹی آئی کے فیصلوں کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا کہ پرویز الٰہی دباؤ لے لیتے ہیں، وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، مونس الٰہی نے بھی ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم جب کہیں گے پرویز الٰہی سمری بھجوا دیں گے، اور آئندہ جمعے کو دما دم مست قلندر ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button