Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زرعیہ: زرعی ریسرچ سینٹر ترناب پشاور کی ٹیم کا دورہ

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شہد کی مکھی اور کسان دوست سولیٹری مکھیوں پر ریسرچ کے حوالے سے زرعی ریسرچ سینٹر ترناب پشاور کی ٹیم نے دورہ کیا، وفد کی قیادت ڈاکٹر محمد یونس پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کی۔

وفد میں شہد کی انڈسٹری سے منسلک کاروباری حضرات کے ساتھ ساتھ 20 سے زائد مگس بان اور سائنسدان بھی شامل تھے۔ دورے کا بنیادی مقصد زرعی یونیورسٹی ملتان میں جاری شہد کی مکھی اور دوسری کسان دوست سولیٹری مکھیوں کی تحقیق کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا تھا۔

پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید اور ڈاکٹر مدثر علی نے وفد کو یونیورسٹی میں جاری تحقیق بالخصوص پارب پروجیکٹ کے حوالے سے ہونے والی جدید تحقیق پر بریفنگ دی۔

ڈاکٹر فواد احمد ظفر اور ڈاکٹر مدثر علی نے وفد کو یونیورسٹی فارم میں موجود دوست کیڑوں اور مکھیوں کے تحفظ کے لیے بنائی گئی کنزرویشن سٹرپ کا بھی دورہ کروایا۔

وفد نے اینٹامولوجی لیب کا دورہ بھی کیا، اور یونیورسٹی میں جاری تحقیقی سرگرمیوں کو سراہا۔خصوصا جنوبی پنجاب کے کسانوں کی بہتری کے لیے زرعی جامعہ ملتان کا کردار بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر نعیم اقبال اور یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button