Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 9: پشاور زلمی جیت کی تلاش میں، سلطانز تسلسل برقرار رکھنے کو تیار

پی ایس ایل 9 کے نویں میچ میں آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ٹاکرا ہوگا، دونوں ٹیموں نے جیت کے دعوے کئے ہیں۔

پی ایس ایل کے سلسلے میں رواں سیزن میں ملتان سلطانز اور زلمی ملتان سٹیڈیم میں اتریں گے، جس کےلئے دونوں نے اپنی اپنی پلیئنگ الیون کوتیار کرلیا ہے ۔

زلمی نے گزشتہ رات پریکٹس کی ڈیرن سیمی نے گراؤنڈ پہنچتے ہی گراؤنڈ سٹاف کو دوسرا نیٹ لگانے کی ہدایت کی، جس پر ریگولر بلے باز پریکٹس کرتے رہے، زلمی کا پورا فوکس بیٹنگ پر رہا۔

زلمی حکام کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ٹاپ آرڈر بیٹںگ لائن نہیں رہی ہے، باؤلنگ کی پروفارمنس سے مطمین ہیں، فیلڈنگ پر بھی توجہ کی جارہی ہے، ابتدائی دو شکستوں کو بھول کر آج کے میچ میں اتریں گے۔

دوسری طرف میزبان ٹیم ملتان سلطانز نے جیت کا تسلسل برقراررکھنے کا دعویٰ کیا ہے ان کاکہنا ہے کہ ٹیم ردھم میں آچکی ہے، تین میچوں میں کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تاہم فلیڈنگ کی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، فیلڈر کی کونسلنگ کی گئی ہے، امید ہے زلمی کے خلاف بہتر فیلڈ دیکھنے کو ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button