Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین یونیورسٹی: ہم عہد یوسفی میں زندہ ہیں، مشتاق یوسفی پر ایک اور پی ایچ ڈی مکمل

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اردو کی پی ایچ ڈی سکالر عائشہ مجید کے مجلسی دفاع کی تقریب کچہری کیمپس میں ہوئی، جس کی مہمان خصوصی ڈاکٹر عذرا تھیں۔

سکالر عائشہ مجید کے مقالے کا عنوان ’’’’مشتاق احمد یوسفی کے کردار پاکستانی ثقافت کے تناظر میں‘‘ تھا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر عائشہ مجید نے بتایا کہ مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی نے اپنے تخلیقی سفر کا آغاز قیام پاکستان کے بعد کیا۔

ان کا پہلا تخلیقی شاہکار۔ ”چراغ تلے“ کی صورت میں 1961 ء میں اشاعت پذیر ہوا، اس مجموعے کی اشاعت ہمارے ادب میں تازہ ہوا کا ایک جھونکا تھی جس نے اردو کے مزاحیہ ادب کو ایک نئی راہ دکھائی۔

یوسفی کا ایک امتیاز یہ ہے کہ انہوں نے مزاح پیدا کرنے کے لیے نئے نئے کردار تراشے ہیں، یوسفی چونکہ اول و آخر مزاح نگار ہیں ، اس لیے انہوں نے اپنے کرداروں کی اس انداز میں تعمیر و تشکیل نہیں کی جس طرح کی فکشن میں نظر آتی ہے۔ ان کے یہ کردار اپنے مضحک انداز زیست کے باعث ہمارے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔

یوسفی کا کمال فن یہ ہے کہ انہوں نے معاشرے کے ایسے کرداروں کا انتخاب کیا ہے، جن سے ہماری اکثر ملاقات ہوتی ہے۔ یوسفی نے ان کرداروں کی شخصیتوں کے ان مضحک پہلووں کو اہمیت دی ہے جو اکثر و بیشتر عام نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔
تاہم یوسفی نے ان کرداروں کو کہیں بھی تضحیک کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

سکالر عائشہ مجید کے تحقیقی مقالے کی سپروائزر ڈاکٹر عذرا لیاقت اور ایکسٹرنل سپروائزر ڈاکٹر سلمان علی تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن شعبہ اردو ڈاکٹر عذرا لیاقت نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی کا یہ اعزاز ہے کہ اس کے سکالرز نے زندگی سے جڑے پر پہلو پر ریسرچ کی ،ادب میں ہونے والی ریسرچ اعلیٰ پائے کی ہے شعبہ اردو ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے۔

عائشہ مجید نے مزاح نگار مشتاق یوسفی کو ریسرچ کےلئے چنا یہ بہت بڑا موضوع ہے، ان کے کرداروں کی نوعیت اور نفسیاتی اور غیر نفسیاتی تجزیہ بھی ضروری ہے، یقینا اس پر بھی کام کیا جائے گا ۔

یہ حقیقت ہے کہ مزاح کے عالم میں ہم عہد یوسفی میں جی رہے ہیں۔

بعد ازاں عائشہ مجید کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری ایواڈ کرنے کی سفارش کی گئی، اس موقع ڈاکٹر شاہدہ رسول، ڈاکٹر شگفتہ حسین اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button