Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا: پی ایچ ڈی فارمیسی پریکٹس کے پہلے سیشن کا آغاز

شعبہ فارمیسی پریکٹس، فیکلٹی آف فارمیسی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پی ایچ ڈی فارمیسی پریکٹس کے پہلے سیشن کا آغاز کردیا گیا۔

افتتاحی تقریب کا انعقاد فیکلٹی آف فارمیسی میں کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈین ڈاکٹر محمد عزیر تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شعبہ ڈاکٹر فواد رسول نے تمام طلباء کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ جامعہ بہاؤ الدین زکریا فارمیسی پریکٹس میں پی ایچ ڈی کا آغاز کرنے والی پنجاب کی دوسری جامعہ ہے۔شعبہ فارمیسی پریکٹس کے تمام اساتذہ فارن کوالیفائیڈ ہیں، اور طلباء کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت موجود رہیں گے۔

انہوں نے شعبہ کے تحقیقی کام پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ہمارے طلباء وطالبات کا تحقیقی کام دنیا کے نامور جریدوں میں چھپ رہا ہے جو تھوڑے ہی عرصے میں شروع ہونے والے شعبہ کی کامیابی کا مظہر ہے۔

مہمان خصوصی صدر کلیہ فارمیسی ڈاکٹر محمد عزیر نے بھی طلباء کو خوش آمدید کہا اور معینہ مدت میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے کی تاکید کی۔

افتتاحی تقریب میں شعبہ فارمیسی پریکٹس کے دیگر اساتذہ ڈاکٹر انیس الرحمان، ڈاکٹر ماجد عزیز اور ڈاکٹر زکریا سلیم بھی شریک تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button