Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : شعبہ علوم اسلامیہ زکریا یونیورسٹی کے دو سکالر کی پی ایچ ڈی مکمل

شعبہ علوم اسلامیہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے دو مزید سکالرز نے پی ایچ ڈی علوم اسلامیہ کی ڈگری کے لیے اپنے مقالوں کا کامیاب مجلسی دفاع کیا۔

عبدالقیوم گورنمنٹ کالج چشتیاں میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں، اور انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس لودھی کی زیر نگرانی عہد اکبری میں سیرت نگاری کے مناہج اور حقوق النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ابحاث پر اہم مقالہ تحریر کیا۔
شیخ زید اسلامک سنٹر پنجاب یونیورسٹی لاہور کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹراعجازاحمد بطور بیرونی ممتحن تشریف لائے۔

اسی طرح مسرت ابراہیم نے معروف برطانوی مصنف ضیاءالدین سردار کے افکار وتفردات پر ڈاکٹر فریدہ یوسف کے زیر نگرانی اپنی تحقیق مکمل کی، جبکہ ان کے بیرونی ممتحن کے طور پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈاکٹر حافظ محمد سجاد تشریف لائے۔

دو سکالرز کو اپنے مقالوں کے کامیاب مجلسی دفاع کے بعد ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اہل قراردیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button