Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : پی ایچ ڈی سکالر عبداللہ حارث کا کامیاب پبلک ڈیفنس

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان شعبہ انٹامالوجی کے پی ایچ ڈی سکالر عبداللہ حارث کے پی ایچ ڈی تھیسز کا مجلسی دفاع شعبہ کمپیوٹر سائنس کے وڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

عبداللہ حارث کے مقالے کا عنوان‘‘ پودوں سے خارج ہونے والے قدرتی کیمیکلز سے ڈینگی مچھر کا کنٹرول’’ تھا، عبداللہ حارث کے مقالے کے سپر وائزر شعبہ انٹامالوجی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد بنیامین تھے جبکہ بیرونی ممتحن زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر ڈاکٹر وسیم اکرم آن لائن موجود تھے۔

مجلسی دفاع کے موقع پر چیئرمین شعبہ انٹامالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد رزاق ، پروفیسر ڈاکٹر قمر سعید ، پروفیسر ڈاکٹر سرفراز علی شاد ، پروفیسر ڈاکٹر شعیب فرید ، ڈاکٹر توصیف خان بابر ، ڈاکٹر سید محمد ذکاء، ڈاکٹر زاہد محمود سرور، ڈاکٹر شاہد حسین اور متعدد سکالرز و طلباء طالبات نے شرکت کی۔

سکالر عبداللہ حارث کے ریسرچ مقالہ جات بین الاقوامی ریسرچ جرنلز میں شائع ہوچکے ہیں۔

شعبہ انٹامالوجی کے سکالر عبداللہ حارث شعبہ انٹامالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد بنیامین کے پہلے سٹوڈنٹ ہیں، جنہوں نے پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔

سکالر عبداللہ حارث نے اپنے مقالے کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ ان کی ریسرچ ڈینگی مچھر کو قدرتی طور پر پودوں کے ذریعے کنٹرول کرنے میں مفید ثابت ہوگی تاکہ مضر صحت کیمیائی زہروں کے استعمال کو کم سے کم کیا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button