Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں شعبہ فزکس کی الوداعی تقریب

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سر پرستی شعبہ فزکس کے سنئیر طلباء کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان جبکہ مہمان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر سعید بزدار ڈین اف سائنس اینڈ ڈائریکٹر شعبہ فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پروفیسر ڈاکٹر جاوید صدر شعبہ فزکس بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ڈگری مکمل کرنے والے طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپ نے اپنی زندگی کا ایک دور کامیابی سے عبور کر لیا ہے، اب آپکی عملی زندگی کے ایک نئے دور کا اغاز ہونے جا رہا ہے، جس میں آپ کے اساتذہ والدین اور ملک وقوم کی امیدیں اپ سے وابستہ ہیں، اور آپ ان توقعات پر اسی وقت پورا اتر سکتے ہیں، جب آپ اپنے فرائض پوری ایمانداری سے سر انجام دیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں اگے بڑھنے اور ترقی کرنے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا بلکہ محنت اور مسلسل کوشش ہی اپ کو کامرانی دلا سکتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بطور سربراہ ادارہ میری کوشش ہے کہ ایمرسن کے طلباء کو ممکنہ سہولیات بہم پہنچائی جائیں اور آپ اس بات کے گواہ ہیں کہ ہم موجود وسائل میں اس کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ڈین آ ف سائنسز اینڈ ڈائریکٹر انسٹیٹوٹ آف فزکس بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار ڈین آف سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے طلباء کو مبارکباد پیش کی، صدر شعبہ فزکس پروفیسر شفقت حیات نے تشریف لانے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

آخر میں مہمانوں اور کامیاب طلباء میں شعبہ کی طرف سے اعزازی شیلڈز دی گئیں۔ تقریب میں شعبہ فزکس کے سابق و موجودہ اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button