Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں پنک بسیں چلیں گی اب

ملتان:ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی جانب سے شہر اولیاء کی خواتین و طالبات کیلئے الگ باعزت ٹرانسپورٹ بس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وومن یونیورسٹی میں پنک بس سروس کا افتتاح کردیا گیا۔

وفاقی خاتون محتسب فوزیہ وقار اور ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے وومن یونیورسٹی میں پروقار تقریب کے دوران پنک بس سروس کا افتتاح کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عابدہ فرید ،وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، معروف گلوکارہ راحت بانو ملتانیکر، پروفیسر روبینہ ترین،میڈم عمارہ خٹک اور مہناز خاکوانی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

ویمن یونیورسٹی کی طالبات اور سول سوسائٹی کی خواتین نے تقریب میں بھرپور شرکت کی، اور اس اقدام کو سراہا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی خاتون محتسب فوزیہ وقار نے کہا کہ خواتین و طالبات کو درسگاہوں اور دفاتر میں خودمختاری دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

پنک سروس کے افتتاح سے طالبات اور خواتین کو خودمختاری کا احساس ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام سے خواتین کو کے عزم و حوصلہ میں اضافہ ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ 21 اگست سے تعلیمی ادارے کھلنے پر پنک بس سروس دو روٹس پر چلے گی۔
ابتدائی طور پر ویڈا اور میٹرو بس سروس سے بسیں حاصل کی گئیں ہیں، عمر جہانگیر نے بتایا کہ چوک کمہاراں وآلہ سے زکریا یونیورسٹی صبح ساڑھے 7 بجے اور بہاء الدین زکریا یونیورسٹی سے چوک کمہارنوالہ دوپہر سوا ایک بجے بس چلے گی، جبکہ چونگی نمبر 9 سے نادر آباد پھاٹک صبح 7 بج کر 40 منٹ اور نادر آباد پھاٹک سے چونگی نمبر 9 شام 5 بج کر 10 منٹ پر بس چلے گی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ خواتین کی خودمختاری کسی بھی قوم کی سماجی ترقی کا باعث ہے، جبکہ فیصلہ سازی اور وسائل تک خواتین کی رسائی بھی موجودہ وقت کا تقاضہ ہے۔

بعد ازاں وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button