Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹرمیڈیٹ طلباء کی شکایات کے ازالہ کےلئے پورٹل بنا دیا گیا

انٹرمیڈیٹ طلباء کی امتحانات سے متعلق شکایات کے فوری ازالہ کے لئے’شکایات پورٹل’ بنا دیا گیا۔

پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے انٹرمیڈیٹ طلباء و طالبات کے امتحانات سے متعلق خدشات کو دور کرنے اور شکایات کے اندراج کیلئے ایگزامینیشن کمپلینٹس پورٹل متعارف کروادیا ہے۔

امتحانات سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں طلباء و طالبات اور والدین آن لائن شکایات فارم فل کر کے با آسانی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

شکایت کو متعلقہ بورڈ کو بھیج دیا جائے گا اور ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button