Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں شجر کاری مہم

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی مہم "سر سبز و شاداب پاکستان” کے سلسلے میں یونیورسٹی میں پھل دار پودے لگانے کا کام جاری ہے۔

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سو کے قریب پھل دار پودے لگائے جاچکے ہیں، جبکہ محکمہ جنگلات نے تین ہزار اور سلطان فاؤنڈیشن نے ایک سو پچاس مزید پودے دینے کا وعدہ کیا ہے، جس سے ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں پھل دار درختوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا جو کیمپس کو خوبصورت اور فضا کو ماحول دوست بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس سلسلے میں اج یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں شیخ طارق رشید سابق ممبر قومی اسمبلی ،پروفیسر ڈاکٹر کامران وائس چانسلر میاں نواز شریف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر تنویر میاں نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان، انچارج ہارٹی کلچر پروفیسر ظفر شیروانی پروفیسر شفقت عباس پروفیسر شہباز اسی اور دیگر استاتذہ اور طلباء شریک ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button