Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایئر یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کا آغاز

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس (بہاولپور روڈ )کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز ، ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے پھلدار پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ درخت انسان کو آکسیجن جانوروں کو گھر دیتے ہیں اور سب سے اہم ماحول کو خوبصورت اور خوش گوار بناتے ہیں، انسانوں کو درختوں سے بے شمار فائدے حاصل ہیں۔ جیسے یہ ماحول کو آلودہ نہیں ہونے دیتے اور سب سے ضروری کہ یہ گرمی کی شدت میں کمی کا باعث بنتے ہیں جو کے اب ہمارے ملک کا بہت سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے اور اس کی مثال کراچی میں ہیٹ ویوز سے مرنے والے افراد ہیں۔

اس سے یہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ درخت کتنی بڑی نعمت ہے لیکن انکی کمی کی وجہ سے موسموں کی خرابی پیدا ہوتی ہے اس مسئلے سے نکلنے کے لئے آئیں مل کر عہد کریں کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور 5 فیصد جنگلات اور درختوں کی موجودگی کو کم از کم 30 فیصد تک بڑھائیں تاکہ ملک میں بڑھنے والی گرمی پر قابو پایا جا سکے اور ہمارے سانس لینے کیلئے بہترین ماحول بن سکے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ممتاز خان نیازی و دیگر موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button