Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کی شاندار افتتاحی تقریب و ریلی

ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے عالمی یوم جنگلات کے موقع پر ایمرسن یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کی شاندار افتتاحی تقریب و ریلی کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب مانیٹرنگ کمیٹی سلمان نعیم اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے آگاہی ریلی کی قیادت کی۔

ریلی میں ایمرسن یونیورسٹی میں نکالی گئی ریلی میں طلباء ،سول سوسائٹی اور ضلعی افسران بھی شریک ہوئے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راشد محمود نے استقبالیہ پیش کیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے طلباء سے شجر کاری کے حوالے سے مکالمہ بھی کیا اور تجاویز لیں۔قبل ازیں ایم پی اے سلمان نعیم اور ڈپٹی کمشنر نے شہریوں اور طلباء میں مفت پودے بھی تقسیم کئے۔

تقریب میں ایمرسن یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں طلباء نے پودے بھی لگائے اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ عالمی یوم جنگلات کے موقع پر ماحول کے تحفظ کا عزم کرتے ہیں، درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور اس میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔رضوان قدیر کا مزید کہنا تھا کہ درخت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس لئے سموگ اور زمینی کٹاؤ کو روکنے کیلئے بھی جنگلات بڑھانا ناگزیر ہے۔ رضوان قدیر نے زور دیا کہ طلباء و سول سوسائٹی کو شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چائیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سلمان نعیم نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سر سبز پنجاب مہم پر خصوصی فوکس کیا ہے بطور شہری ہمیں پودے لگا کر انکی دیکھ بھال اور آبیاری بھی ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس اور پارکوں کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی منصوبے لائیں گے کیونکہ وطن عزیز موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اقدامات میں بہت پیچھے ہے۔ ایم پی اے کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے عالمی یوم جنگلات پر میگا شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button