Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : ضلع بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز

ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں ضلع بھر میں دو لاکھ سے زائد تیار پودے لگائے جائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول میں پودے لگاکر مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد اور محکمہ جنگلات کے افسران سمیت طلباء بھی شجرکاری مہم میں شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ شہر کے تمام سکولز عوامی مقامات اور شاہراہوں پر پودے لگائے جائیں گے۔

شجر کاری مہم کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی اور خوبصورتی میں اضافہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران دو لاکھ سے زائد تیار پودے ایک ماہ میں لگائیں جائیں گے جبکہ میاواکی جنگلات لگانے کیلئے پی ایچ اے کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہر اولیاء کی گرین بیلٹس کو سجاکر عوام کو خوشگوار تبدیلی کا احساس دلائیں گے۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے پائلٹ سیکنڈری سکول کے کلاس رومز کا دورہ کیا اور طلباء کو لیکچر بھی دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button