Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں شجر کاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سکولوں میں شجر کاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ سکولوں میں پودے لگانے کا کام مکمل جذبے اور شوق سے شروع کیا جائے، اس کام میں اساتذہ اور طلباء اکھٹے شجرکاری کریںگے ، ایک ٹیچر کم سے کم ایک پودا لگا کر اس کی مکمل دیکھ بھال کرے گا، اسی طرح طالب علم بھی پودے لگائیں گے ، ان پودوں کے ساتھ ان طلباء کے نام کا بورڈ بھی لگائے جائیں گے۔
علاوہ ازیں طالب علموں میں گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل کے خاتمے کے تناظر میں شجر کاری کی اہمیت واضح کی جائے اور خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے تاکہ وہ آنے والی نسلوں کی زندگی اور صحت کے لیے سر سبز پاکستان کی تعمیر اپنا حصہ ڈالیں۔