Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب کے سکولوں میں 38 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے کہا ہے کہ موسمی تغیرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے وسیع پیمانے پر شجر کاری ناگزیر ہے، ایک درخت کی زندگی کروڑوں انسانوں کی زندگی ہے، محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے "ایک استاد ایک درخت”، "ایک طالب علم ایک درخت” کی پالیسی وضع کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 38 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

وہ ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں شجر کاری کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق، ڈی پی آئی (سکینڈری) جنوبی پنجاب زاہدہ بتول اور سیکشن آفیسر شبیر احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے شجر کاری کے عمل میں اساتذہ اور طلباء و طالبات کی شمولیت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ شجر کاری مہم کے دوران جنوبی پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں 105022 اساتذہ اور 37 لاکھ 73 ہزار 313 طلباء و طالبات کی مدد سے مجموعی طور پر 38 لاکھ 78 ہزار 335 پودے لگائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے موسمی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے طلباء میں آگہی پیدا کرنے اور سر سبز و شاداب ماحول کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے میاواکی جنگل اگانے اور سرکاری سکولوں میں گرین بک کی تدریس کا عمل شروع کیا، یہ تمام اقدامات کامیابی سے جاری ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button