Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے درخت لگانا اولین ترجیح : وی سی ویمن یونیورسٹی

ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کےلئے درخت لگانا اولین ترجیح ہونی چاہیے ، پاکستانی شہری بھی زیادہ سے زیادہ پودے اور سبزہ لگانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ مذکورہ مسائل سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت پر شجرکاری مہم کی کچہری کیمپس میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان تمام شعبہ جات کی چیئرپرسنز، اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھیں ترجمان کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم کا کہنا تھا کہ دنیا کے ترقی یافتہ اور مہذب ممالک کے عوام ماحول کو سرسبز رکھنے اور زیادہ سے زیادہ” گرینری” لگانے کو اپنے کلچر کا حصہ سمجھتے ہیں جس وجہ سے تمام تر ڈویلپمنٹ اور صنعتی انقلاب کے باوجود ان ممالک کو ماحولیاتی آلودگی اور سموگ جیسے سنگین خطرات کا ہماری طرح سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے خداوند عالم نے پودے اور درخت کو انسانی زندگی کا ایک اہم عنصر قرار دیا ہےاور یہ انسانی تمدن کی تعمیر میں ایک اہم اور اساسی بنیاد ہیں پودے اور درخت، ہوا کو بھی صاف کرتے ہیں اور انسان کے لیے غذا بھی پیدا کرتے ہیں، وہ انسان کے دل و روح کے لیے شادابی کا بھی سبب ہیں اور انسانی زندگی کی ماحولیات کے لیے خوشی و آبادی کا بھی موجب ہیں، اسی طرح انسان کی ضرورت کی بہت سی دوائیں بھی پیڑ پودوں سے حاصل ہوتی ہیں دین اسلام میں شجرکاری اور پودے لگانے کو نیک کاموں میں سے ایک بتایا گيا ہےمتعدد روایتوں میں ہمیں درخت اگانے اور پودا لگانے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ ہمارا ملک اپنے موسمی تنوع، ماحولیاتی تنوع اور جغرافیائي تنوع کے سبب ماحولیات کی سرگرمیوں کا ایک بڑا میدان ہے جس میں بڑے بڑے کام کیے جا سکتے ہیں افسوس کی بات ہے کہ معاشرے میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو ماحولیات کو اپنے ذاتی مفادات پر قربان کر دیتے ہیں جو و قدرتی ذخائر کو تباہ کرتے ہیں، جنگلوں اور پہاڑوں کو تباہ کرتے ہیں ماحولیات کی تباہی حقیقت میں ایک بڑی بلا ہے اور سبھی کو اس کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہیے،ویمن یونیورسٹی نے اپنے کلینڈر میں شجرکاری کو اہمیت دی ہے اس لئے ہم گرین کیمپس فہرست میں ٹاپ پر ہیں رواں برس بھی یونیورسٹی کے دونوں کیمپس میں پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو صحت افزا ماحول دے سکیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button