Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔
جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے سکولوں میں پودے لگائے جائیں، پودے سکول کی چار دیواری کے ساتھ لگائے جائیں۔
پلے گراؤنڈز کی خوبصورتی کو خراب کیے بغیر میواکی فارسٹ بھی بنایا جائے۔کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے مختلف رنگوں کے کوڑا دان نصب کیے جائیں۔
ایجوکیشن اتھارٹیز احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کروانے کی پابند ہونگی۔