Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں پلسز بیسڈ ویلیو ایڈیشن پروڈکٹس کے مقابلوں کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز نے پلانٹ سینٹرک میل(پلسز بیسڈ ویلیو ایڈیشن پروڈکٹس کے مقابلوں کا انعقاد کیا، جس میں آسٹریلوی وفد، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے خصوصی شرکت کی۔

مقابلوں میں 50 سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا،اور پلسز سے تیار کردہ ڈشز کی خوبصورت نمائش کی جس میں طلبہ نے یونیک اور (innovative) انویٹو طریقے سے ڈشز تیار کیں، جن کو آسٹریلوی وفد نے خوب سراہا اور پسند کیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے طلباء کو سراہتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے طلبہ نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور یونیورسٹی کا نام روشن کیا، بچوں کی منفرد ڈشز کی تعریف کی، اور مقابلے جیتنے والے اور مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔

آسٹریلوی وفد نے بھی تمام طلباء کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے طلبہ میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے خاص طور پر زرعی یونیورسٹی کے طلبہ نے جس طرح سے پلسز سے تیار کردہ ڈشز بنائی ہیں طلباء کی صلاحیت اور روشن مستقبل کی جھلک نظر آ رہی ہے۔

آخر میں پروفیسر جنید نے تمام طلبہ اور فیکلٹی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز سے ڈین آف فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق،چیئرمین فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد شہباز،چیئرپرسن ہوم سائنسز ڈاکٹر عنبرین ناز،ڈاکٹر افشاں شفیع،ڈاکٹر نگہت رضا،ڈاکٹر شبیر احمد،ڈاکٹر سبط عباس،محمد عثمان،عمرہ ظفر،مصباح شریف نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button