Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس پروونشنل مینز اینڈ وومینز سکواش لیگ

پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس پروونشنل مینز اینڈ وومینز سکواش لیگ میں ملتان اور لاہور کی بوائز اور گرلز ٹیموں کے درمیان شیڈول آج آخری لیگ میچ فائنل کی صورت اختیار کر گیا۔

ملتان کی مینز اور وومینز دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز
راولپنڈی کواپنے تیسرے لیگ میچ میں شکست دے کر فتوحات کی ہیٹرک بھی مکمل کر لی۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام زکریا یونیورسٹی ملتان کے سکواش کورٹ پر جاری ایونٹ کا آج 30 اکتوبر کو آخری روز ہے، اب تک کھیلے گئے میچز کے نتائج کے مطابق اب ملتان اور لاہور دونوں پنڈی ۔ سیالکوٹ اور فیصل آباد کو شکست دے کر اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں۔

آج آخری روز ملتان اور لاہور کے درمیان کھیلا جانے والا آخری میچ وومینز کیٹیگری میں چیمپئن کا فیصلہ کرے گا۔

سرگودھا اور فیصل آباد آج تیسری پوزیشن کیلئے مدمقابل ہوں گے۔ مینز کیٹگریز میں بھی ملتان اور لاہور کی ٹیمیں اپنے ابتدائی تینوں لیگ میچز میں فیصل آباد راولپنڈی اور سیالکوٹ کو ہرا چکے ہیں ۔

ایونٹ کی مینز اینڈ وومینز فوکل پرسن عابدہ خان نے بتایا کہ آج آخری روز مقابلے صبح نو بجے شروع ہو جائیں گے۔

ایونٹ میں امپائرنگ کے فرائض شوذب علی۔ امجد علی ۔ نقاش اور تہور انجام دے رہے ہیں۔ آفیشل سکورر غضنفر راں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button