پرائم منسٹر پروونشنل یوتھ ٹیلنٹ سکواش مینز و ومینز چیمپئن شپ اختتام پذیر
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام پرائم منسٹر پروونشنل یوتھ ٹیلنٹ سکواش مینز / ومینز چیمپئن شپ بی زیڈ یو سکواش کورٹ ملتان پر اختتام پذیر ہو گئی۔
لاہور ریجن نے مینز اور ومینز کیٹگریز کی دونوں چیمپئن ٹرافیاں جیت لیں، ملتان ریجن نے مینز ومینز کیٹگریز میں رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔
گرلز کیٹگری میں فیصل آباد اور بوائز کیٹگری میں راولپنڈی کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔
فوکل پرسن مینز ومینز عابدہ خان نے بتایا کہ اس میگا ایونٹ میں سیالکوٹ نے بھی شرکت کی، انٹرنیشنل ریفری کلیم اللہ خان کاکڑ (کوئٹہ) نے میچ سپروائز کیا۔ایشیاء سلور میڈلسٹ فرحان زمان بھی فائنل میچ کے ممبر ٹیکنیکل ممبر تھے۔
میگا ایونٹ کے آغاز سے پہلے ٹیموں کی تشکیل پنجاب بھر کی مختلف سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور اوپن بنیاد پر ٹرائلز لیے گئے۔
دریں اثناء اختتامی تقریب میں جامعہ زکریا سے مہمانان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عزیر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فارمیسی، ڈاکٹر رضیہ شبانہ اسلامیات، سکواش ڈاکٹر ایریج فرید ۔پروفیسر ڈاکٹر ثروت سلطان چیئرپرسن شعبہ نفسیات نے انعامات تقسیم کیے۔
پروفیسر ڈاکٹر عزیر نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے اظہار تشکر کیا کہ اس میگا سکواش ایونٹ کی میزبانی زکریا یونیورسٹی ملتان کو دی گئی ہے، اس ایونٹ سے جنوبی پنجاب کے سکواش ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی بھی ہوئی ہے۔