وزیراعظم کا ترک سرمایہ کاروں کے لئے اہم اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے استنبول میں ترکیہ کےصدر اردوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، وزیراعظم نے ترکیہ میں دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کی اور دہشت گردی کی کارروائی میں جانی نقصان پر ترک صدر سے اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کی پرجوش میزبانی پرانتہائی مشکورہوں، روز اول کی طرح پاکستان اورترکیہ کےگہرےاور برادرانہ تعلقات ہیں۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم نے کہا کہ رواں پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کاسامنا رہا، پاکستان اورترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کی، قدرتی آفت کے دوران ترکیہ سے سیلاب متاثرین کیلئے15طیارے بھی پہنچے۔
عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ دنیا بھر میں اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے ترقی پذیرممالک متاثر ہورہےہیں۔
اس موقع پر انہوں نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجود ہیں، سی پیک سےخطےمیں تعمیروترقی کانیادورشروع ہوگا،ترک سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتاہوں۔