Breaking NewsNationalتازہ ترین
وزیراعظم کا اسمبلی کی تحلیل کے بعد 12 اپریل کو پنجاب میں الیکشن کروانے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد 12 اپریل کو پنجاب میں الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےفیصلے سے پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ کے قائد نوازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز اسی ماہ پاکستان واپس آئیں گے ، اور یہ تینوں مرکزی رہنما پاکستان آکر بھرپور انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پارٹی رہنماوں کوپنجاب میں اپنے حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کردی ہے۔