Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

کاپ کانفرنس : وزیراعظم نے گلوبل رسک انڈیکس کے قیام کا مطالبہ کردیا

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی انصاف کا تقاضا ہے کہ تمام ممالک مشترکہ ذمہ داری لیں۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر شرم الشیخ میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ کاپ27 کی میزبانی پرمصر کےصدر کومبارکباد پیش کرتا ہوں، فورم انسانیت کی آواز بن کر ابھرا ہے۔

وزیراعظم نے رواں سال ماحولیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر پڑنے والے اثرات سے متعلق بتایا کہ غیر معمولی بارشوں کے باعث طغیانی سےبڑے پیمانےپر تباہی ہوئی، سیلاب سے تین کروڑسے زائد افراد شدید متاثر ہوئے، جبکہ 8ہزارکلومیٹرطویل سڑکیں اور 3ہزار کلومیٹر ریلوےٹریک متاثرہوا، سیلاب کےباعث نقصانات کا تخمینہ30ارب ڈالرلگایا گیا ۔

کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں حصہ ایک فیصدسےبھی کم ہے، ماحولیاتی تبدیلی کےنقصانات سےمتاثرہ ملکوں کیلئے وسائل درکارہیں، اور انہیں اپنے وسائل سےاس چیلنج سےنبردآزما ہونا پڑ رہا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم کئی سال سے اس اہم مسئلے پر بحث کر رہے ہیں، تاہم کوئی ٹھوس نتیجہ برآمد نہیں ہوا، ماحولیاتی انصاف کا تقاضا ہے کہ تمام ملک مشترکہ ذمہ داری لیں، جس کے لئے گلوبل رسک انڈیکس کا قیام ضروری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button