Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ ہینڈ بال کے ٹرائل کا انعقاد

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ ہینڈ بال کے ٹرائل 2 فروری کو منعقد ہوئے.

خواتین کے ٹرائلز لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی سے ڈائریکٹریس سپورٹس میڈم سمیرا ستار اور ان کی ٹیم نے لیے اور بوائے کے ٹرائلز سرگودھا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر احمد خان اور ان کی ٹیم نے لیے، جبکہ ٹیکنیکل کمیٹی میں طارق نواز ، راشد جاوید مہناز اور اظہر انٹرنیشنل کوچز شامل تھے۔

ان ٹرائلز میں ملتان ریجن کی مختلف اضلاع سے سکول کالج اور یونیورسٹی کی کھلاڑی طالبات نے حصہ لیا، 100سے زائد گرلز طالبات نے حصہ لیا جو دانش سکول مظفر گڑھ و کالج وہاڑی ، بورے والا ، خانیوال ، جہانیاں ، ٹبہ سلطان پور ، ڈی جی خان سے تعلق رکھتی تھیں ، یہ ٹرائلز دو دن جاری رہیں گے۔

ٹرائلز کے بعد ملتان اور بہاول پور ریجن کی وومن اور بوائز کی ٹیمیں بنیں گی، جن میں مقابلے کروائیں جائیں گے۔

یونیورسٹی کی طرف سے تمام انتظامات مس عابدہ خان ، ترس محی الدین نے ندیم اعظم خان اور محمد ساجد نے کئے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button