Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروفیشنل سکواش لیگ میں گرلز و بوائز کیٹیگریز میں چار میچز کا فیصلہ

نتائج کے مطابق گرلز راؤنڈ میں راولپنڈی نے سیالکوٹ کو 0_3سے شکست دے دی، بوائز میچز میں لاہور نے فیصل آباد کو گرلز و بوائز دونوں کیٹیگریز میں صفر کے مقابلے میں دو گیمز سے ہرا دیا۔

زکریا یونیورسٹی ملتان کے سکواش کورٹ پر منعقدہ میچز بارے ایونٹ کی مینز و۔ ومینز فوکل پرسن عابدہ خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی زیڈ یو نے بتایا کہ گرلز راؤنڈ میچز میں راولپنڈی کی پلوشہ نے سیالکوٹ کی بسمہ بتول کو 08_11 اور 06_11 سے ہرادیا۔

راولپنڈی کی اریج نے سیالکوٹ کی فجر شہباز کے خلاف 0_11 اور 07_11 سے کامیابی اپنے نام کی، تیسرے میچ میں راولپنڈی نے سیالکوٹ کو صفر کے مقابلے میں دو گیمز سے زیر کر لیا۔

گرلز میچز میں لاہور کی سارہ نے فیصل آباد کی ایمن کو 02_11۔ اور لاہور کی فجر نے فیصل آباد کی مریم جی ایم ڈی کو 02_11اور 02_11سے ہرادیا۔

بوائز کیٹیگری میں لاہور کے کلیم اللہ نے فیصل آباد کے عثمان کو 02_11اور 01_11 سے شکست دی اور لاہور کی کے زین نے فیصل آباد کے ریاض کے خلاف 03_11 اور 03_11سے کامیابی حاصل کی۔

میچ میں امپائرنگ کے فرائض شوذب علی، امجد علی، نقاش شاہد، اور تہور انجام دیئے۔

آفیشل سکورر غضنفر راں تھے ۔
مہمانان خصوصی رجسٹرار بی زیڈ یو زبیر احمد خان اور چیئرپرسن شعبہ نفسیات بی زیڈ یو پروفیسر ڈاکٹر ثروت سلطان تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button