Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کے 361 طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2023 کے تحت طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز )تھے، اس تقریب میں تقریبا 361 طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ دیے گئے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج ان طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کو ان کی قابلیت کی بنا پر لیپ ٹاپ ملا، اور وہ طلباء و طالبات جن کو لیپ ٹاپ نہیں ملا وہ مزید محنت کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے نوجوان طبقے کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کروانا ہوگا۔انہوں نے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ملک بھر کے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے اس عمل کو حکومت پاکستان کا احسن اقدام قرار دیا اور شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ہے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے نمائندے بابر رشید نے خاص طور پر وائس چانسلر اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس خوشی کے موقع پر ایسی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں ہونہار طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے گورنمنٹ پاکستان نے یہ قدم لیا کہ پاکستان کی تمام یونیورسٹیز کے ایسے طلبہ و طالبات جو تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کے حامل رہے ہیں، ان میں لیپ ٹاپ دیے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،پروفیسر ڈاکٹر سلمان قادری، فوکل پرسن لیپ ٹاپ زرعی یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر عبدالرزاق سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button