Breaking NewsEducationتازہ ترین
میڈیکل کے طلباء کے لئے بڑا اعلان، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا انٹری ٹیسٹ الگ سے لیا جائے گا
سیلاب سے متاثر علاقوں کے طلباء وطالبات کا ایم ڈی کیٹ الگ سے لینے کا فیصلہ
تفصیل کے مطابق میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ آج منعقد ہورہا ہے، تاہم پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں کے طلباء اور کسی دوسرے مسئلے سے متاثر ہونے والوں کے لیے خصوصی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ الگ سے منعقد کرے گا۔
جس کی وجہ ان غیر متوقع واقعات سے متاثر ہونے والے طلباء پر دباؤ کو کم کرنا ہے، اس کےلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ بات چیت کے بعد سیلاب سے متاثرہ طلباء کے لیے خصوصی امتحان کے لیے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
پی ایم ڈی سی نے نوٹیفکیشن میں اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اس خصوصی امتحان کے لیے وہی منظور شدہ نصاب لاگو ہوگا،جو آج ہونے والے ٹیسٹ میں شامل ہے۔