Breaking NewsNationalتازہ ترین
پی ایم ایس 2022 کےنتائج کا اعلان
پی پی ایس سی نے پی ایم ایس2022 کےنتائج کا اعلان کر دیا ۔
بتایا گیا ہے کہ 20680 امیدواروں نے مقابلے کے امتحان کیلئے درخواستیں دیں تھی، جبکہ 6 ہزار 450 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا،کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد 329 ہے۔
کامیاب امیدواروں میں پہلی 76پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کی،کامیاب امیدواروں کی لسٹ پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
کامیاب امیدواروں کے سائیکالوجیکل ٹیسٹ اور انٹرویو کا شیڈول جلد جاری ہوجائیگا۔