Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں پولیو مہم کا اعلان

سکولوں میں پولیومہم کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز نے سکولوں میں پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انسداد پولیو مہم 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔
سکولوں کے سربراہوں کو کہاگیاہے کہ پولیو اور ہیلتھ ورکرز سے تعاون کریں گے۔ عملدرآمد نہ کرنیوالے سرکاری و پرائیویٹ سکول سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اےای اوز پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرینگے۔