Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا الیکشن آج ہوگا، پولنگ کی تیاریاں مکمل

اے ایس اے زکریا یونیورسٹی کے الیکشن آج ہوں گے، صدارت کے لیے بزوٹا کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار ملک اور یو ٹی ایف کے ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

سیکرٹری کی نشست پر بزوٹا کی طرف سے ڈاکٹر محمد خاور نوازش اور یو ٹی ایف کی طرف سے سیف اللہ قریشی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

اسی طرح نائب صدر کی نشست پر بزوٹا کی طرف سے ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ اور یو ٹی ایف کی طرف سے ڈاکٹر شبیر احمد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

فنانس سیکرٹری کی نشست پر یو ٹی ایف اپنا امیدوار دینے میں ناکام رہی بزوٹا کے ڈاکٹر رشید احمد بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

اسی طریقے سے یو ٹی ایف مجلس عاملہ کی سات میں سے چھ نشستوں پر امیدوار میدان میں اتار سکی، جس کے بعد یہ توقع ہے کہ بزوٹا کامیابی حاصل کرے گی۔

دریں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایک سینئر پروفیسر جو کنگ میکر کہلاتے ہیں کے ساتھ معاہدے کے بعد ایک گروپ کے صدر نے اپنی نائب صدر کا سودا کردیا ہے، جس کے عوض صدر کوووٹ دئے جائیں گے، جبکہ نائب صدر مخالف گروپ کا لیا جائے گا۔

اس معاہدے کی بازگشت پوری یونیورسٹی میں گونج رہی ہے، تاہم حتمی نتائج آج شام کو آجائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button