Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

محکمہ بہبودی آبادی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کےلئے ریڈیو پروگرام

ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئیر پنجاب لاہور کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ محکمہ بہبود آبادی کی سہولیات اور ادویات کی مفت دستیابی سے متعلق پیغام عوام الناس تک گھر گھر پہنچایا جائے ۔

اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان فیاض احمد چوہدری نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسرز ملتان ملک محمد حسن اور ڈاکٹر عفت عمر کے ہمراہ ریڈیو پاکستان کے میڈیم ویو اور FM93 ملتان کے براہ راست پروگرام رابطہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر انھوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈیو پاکستان ملتان رابطہ پروگرام میں محکمہ بہبودِ ابادی کی خدمات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں، اور رابطہ پروگرام کے ریڈیو کمپئیرز کے سوالات کے جواب بھی دئیے ۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر ملتان فیاض احمد چوہدری نےبتایا کہکسی بھی ملک یا معاشرے کی خوشحالی کا دارومدار وسائل کے آبادی کے ساتھ متوازن اور ان کےبہترین استعمال پر ھوتا ھے ۔

انھوں نے تمام سامعین سے گزارش کی کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس قومی فریضہ کی انجام دہی میں محکمہ بہبودِ آبادی کا ساتھ دیں تاکہ بہترین اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کی جا سکے جس میں ہر ماں اور بچہ صحت مند ہو ، اور تمام افراد کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم ہوں انھوں نے کہا کہ محکمہ بہبودِ ابادی کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچانے کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ھے جس سے لوگوں میں شعور پیدا ہو رھا ہے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملک محمد حسن نے ضلع بھر میں جاری خاندانی منصوبہ بندی آگاہی مہم جبکہ ڈاکٹر عفت عمر بچہ نے موبائل سروس یونٹ کے فری میڈیکل کیمپس کےبارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button