Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں پولٹری فارم کا افتتاح

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پولٹری انڈسٹری کے تعاون سے پولٹری فارم کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے انڈسٹری اور اکڈیمیا کے اس اقدام کو سراہتے کہا کہ پولٹری کی صنعت کو پاکستان میں نہایت اہمیت حاصل ہے جو کہ خوراک کے ساتھ ساتھ روزگار بھی مہیا کرتی ہے، دنیا کو موجودہ حالات میں فوڈ اینڈ سکیورٹی کے مسائل درپیش ہیں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے پولٹری پروڈکشن نہایت ضروری ہیں۔

مزید کہا کہ پولٹری انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اس طرح کے ریسرچ پروجیکٹ نہایت ضروری ہیں تاکہ آنے والے دنوں میں محدود وسائل بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پروڈکشن حاصل کی جا سکیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور ڈاکٹر عاطف رحمان نے موجودہ برائلر چوزوں کی عمر، وزن، ویکسینیشن، صحت اور ریکارڈ کے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان،ڈاکٹر اصغر عباس،ڈاکٹر ربنواز کوثر، ڈاکٹر فیصل ریاض موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button