Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی میں طاقت کا توازن بدلنے لگا، انتظامی معاملات ایڈمن ll کے حوالے
ویمن یونیورسٹی میں انتظامی طور پر بڑی تبدیلی آئی ہے، سٹیٹ مینجمنٹ اور دیگر انتظامی دفاتر کو ایڈمن برانچ ٹو کے حوالے کردئیے گئے۔
اس سلسلے میں برانچ ہیڈ اسسٹنٹ رجسٹرار سعید بودلہ کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق وائس چانسلر کے احکامات کی روشنی میں سٹیٹ مینجمنٹ اور ایڈ من l اور ll کے تحت کام کرنے والے تمام عملے (ریگولر/ڈیلی ویجرز) کو اسٹیبلشمنٹ برانچ-II کے انتظامی کنٹرول دیاگیا ہے۔
اس لئے ان شعبہ کے انچارج/ اسٹیٹ آفیسر اپنے مقررہ ایس او پیز کے تحت عملے سے کام لیں گے، تاہم تمام عملہ اور آفیسر ایڈمن ٹو میں حاضری لگائے گا۔