پی پی ایل اے کے نو منتخب عہدیداروں کی سیکرٹری ایجوکیشن سے ملاقات
پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر پروفیسر فائزہ رعنا نے پروفیسر محبوب عارف جنرل سیکرٹری ، ڈاکٹر شیر محمد گوندل سینئر نائب صدر ، ڈاکٹر طارق بلوچ رکن مركزی ایگزیکٹو کونسل پیپلا پنجاب اور پروفیسر انور وریا صدر پیپلا گوجرانوالہ ڈویژن کے ساتھ ڈاکٹر فرخ نوید سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں سیکرٹری نے پروفیسر فائزہ رعنا اور پیپلا کی نئی منتخب ٹیم کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اگلے ہفتہ پیپلا وفد ان سے دوبارہ ملاقات کرے گا اور کالج کمیونٹی کے تمام ایشوز پر مفصل مشاورت کرے گا۔
بعد ازاں وفد نے سپیشل سیکرٹری منیب الرحمان، ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعظم اور ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری نے وفد کو یقین دلایا کہ لیکچررز کے پروموشن آرڈرز اسی ھفتہ میں جاری ہو جائیں گے۔ اگلی میٹنگ میں پیپلا کی قیادت ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کو کالج کیمونٹی کے ایشوز پر تفصیلی بریفننگ دے گی اور انہیں حل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔