Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : پی پی ایل اے سائنس کالج کے الیکشن مکمل، پرنسپل پر مداخلت کا الزام

پی پی ایل اے کے گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس ملتان کے مقامی الیکشن میں پرنسپل کی شدید مخالف کے باوجود ان کا مخالف گروپ جیت گیا، پروفیسر محمد طاہر امین ملک صدر، ڈاکٹر ندیم حسین جنرل سیکرٹری اور محمد رضوان بٹ سینئر نائب صدر منتخب، میں نے کسی کی حمایت نہیں کی اور شفاف الیکشن منعقد کرائے، پرنسپل ڈاکٹر ظفر اقبال کا مؤقف،

تفصیل کے مطابق پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے لوکل الیکشن میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس ملتان کے ہم خیال گروپ کا مقابلہ پرنسپل ڈاکٹر ظفر اقبال کے مبینہ حمایت یافتہ گروپ اور کالج کے عہدیداران کے درمیان ہوا، جس میں پرنسپل کی شدید مخالف کے باوجود ہم خیال گروپ کے کے پروفیسر طاہر امین ملک 35 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل محمد شکیل صدیقی جو کہ کنٹرولر امتحانات بھی ہیں اور پرنسپل کے بہت قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں 29 ووٹ لے کے شکست کھا گئے۔

سینئر نائب صدر کی سیٹ پر بھی ہم خیال گروپ کے محمد رضوان بٹ 33 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ ان کے مد مقابل 30 ووٹ حاصل کر سکے۔

جنرل سیکرٹری کی سیٹ ہم خیال گروپ کے محمد ساجد اقبال 30 ووٹ حاصل کے چار ووٹوں سے ہار گئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار ڈاکٹر ندیم حسین 34 ووٹ لے کے کامیاب ہوئے۔

نائب صدر کی نشست پر ہم خیال گروپ کی ڈاکٹر شازیہ غفار 34 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئیں۔ کلیم اللہ انفارمیشن سیکرٹری،جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر کانٹے دار مقابلہ ہوا، ڈاکٹر شازیہ افضل اور مائدہ گیلانی دونوں نے 32 – 32 ووٹ حاصل کیے جبکہ ارشد اقبال دو ووٹوں کے مارجن سے فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

ہم خیال گروپ کے نو منتخب صدر پروفیسر طاہر امین اور ان کے ساتھیوں نے قائم مقام پرنسپل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں ہرانے کے لیے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے اعتراض کے باوجود زبردستی پریزائڈنگ آفیسر بن گئے، انہوں نے اپنے ماتحت اساتذہ کو اے سی آر لکھنے جیسی دھمکیاں دیں اور اپنے حمایت یافتہ گروپ کو ووٹ دینے کے لیے پریشرائز کیا مگر سخت مخالفت کے باوجود شکست کھا گئے۔

اس بارے قائم مقام پرنسپل ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنے مؤقف میں اس بات کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ پرنسپل کا کوئی گروپ نہیں ہوتا بلکہ وہ غیر جانبدار ہوتا ہے، میں نے نہایت شفاف انتخابات کروائے جس کی گواہی ہم خیال گروپ کے پروفیسر ڈاکٹر مسرور سبطین نے بھی دی اور کہا کہ انتخابات غیر جانبدارانہ اور شفاف منعقد ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button