Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن میں طالبات کے نماز پڑھنے کے لیے ہال کی تعمیر شروع

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن میں طالبات کے نماز پڑھنے کے لیے ‘فاطمہ پرئیر ہال’ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا۔

فاطمہ پرئیر ہال اپنی نوعیت کی واحد سہولت ہوگی جو صرف فیکلٹی آف فوڈ سائنس کی طالبات کے نماز اور قران پاک کی کلاسز کے لیے استعمال کی جائے گی۔

فاطمہ پرئیر ہال کے سنگ بنیاد کی تقریب کےموقع پر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ڈین فیکلٹی اف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن نے شعبہ کی ترقی اور ملکی سلامتی کے لئیے دعا بھی کروائی۔

فاطمہ پرئیر ہال 600 مربع فٹ پر مشتمل فوڈ سائنس کی طالبات کے لیے تعمیر کا ڈونیشن ڈاکٹر ندیم انور جو کہ آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہیں نے اپنی والدہ کے نام پر دیا ہے۔ فیکلٹی کے اساتذہ نے اعجاز الحق اور ڈاکٹر سجاد انور کی خدمات کو سراہا ۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان، ڈاکٹر انیلہ حمید، ڈاکٹر طارق اسماعیل، ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر محمد ماجد، ڈاکٹر عامر اسماعیل ،ڈاکٹر محمد صمیم جاوید ، ڈاکڑ عدنان امجد، ڈاکٹر میمونہ امیر بھی ہمراہ تھے، جبکہ دیگر فیکلٹی ممبران کے علاوہ دوآبہ فاؤنڈیشن اور ایف ڈی او کے نمائندگان بھی موجود تھے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button