Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب کےلئے ملتان میں تیاریاں شروع کردی گئیں

ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ہونے جارہا ہے جس کےلئے تیاریاں شروع کردی گئیں، ٹیمیں 27 اگست کی شام کو ملتان پہنچیں گی ، پاکستانی ٹیم سری لنکا سے براہ راست ملتان پہنچے گی ، جبکہ کرکٹ کے انٹرنیشنل تجزیہ نگار بھی ملتان آرہے ہیں۔

دوسری طرف ایشیا کپ کے افتتاحی میچ کیلئے کرکٹ سٹیڈیم کی بھرپور صفائی ستھرائی کا اغاز کردیا گیا ہے، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا سٹیڈیم اور روٹس کی دھلائی و سکریپنگ کیلئے خصوصی آپریشن کیا گیا۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران صفائی کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں

100 سے زائد ورکرز سٹیڈیم انکلوژرز و بلڈنگ کی مکمل صفائی اور دھلائی مین مصروف رہے، سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی اور ڈپٹی منیجر آپریشن عثمان خورشید نے سٹیڈیم کا دورہ کیا۔

سینئیر منیجر آپریشن نے کرکٹ سٹیڈیم کے روٹس اور بلڈنگ کی صفائی کا معائنہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ شائقین کو بھرپور صاف ستھرا ماحول فراہم کرینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button