Paid ad
Breaking Newsتازہ ترین

پی ایس ایل 9 کا میلہ سجنے کو تیار، سلطانز ہوم گراؤنڈ پر پہنچ گئے، تیاریاں عروج پر

پی ایس ایل 9 کا میلہ قریب آگیا، تیاریاں شروع کردی گئیں ، پی سی بی کی ٹیمیں بھی ملتان پہنچ گئیں۔

ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب کی ہدایت پر شہر اولیاء میں سجنے والے پاکستان سپر لیگ کے رنگا رنگ میلہ کو مثالی بنانے کیلئے سٹیڈیم اور روٹس پر سکیورٹی و صفائی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے سٹیڈیم، پویلین اور روٹس پر میگا صفائی آپریشن کیا گیا، عملہ صفائی نے دو روز میں بھاری مشینری کے ساتھ سٹیڈیم سٹینڈز میں دھلائی مکمل کی۔

قبل ازیں سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی نے کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور صفائی چیک کی، چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب کا کہنا تھا کہ افتتاحی میچ سے قبل پارکنگ سٹینڈز اور ہوٹلز میں صفائی کی جائے گی، جبکہ کرکٹ میچز کے دوران سٹیڈیم میں خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔

دوسری طرف پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کیلئے ملتان سلطان اور کراچی کے کھلاڑیوں کے ملتان آمد اور پریکٹس شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ۔

ملتان سلطان کے کھلاڑی 12 فروری کی شب کو خصوصی طیارہ سے ملتان پہنچ گئے، آج 13 فروری کو ملتان سلطان کی ٹیم کے ملتان سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

پریکٹس کا شیڈول شام کے وقت طے کیا گیا، ابدالی روڈ پر واقع ہوٹل سے ملتان سٹیڈیم کو روانگی شام چھ بجے کا وقت طے کیا گیا اور ہوٹل واپسی کا شیڈول رات ساڑھے دس بجے بتایا گیا ہے۔

دریں کراچی کنگز کی ٹیم کل 14 فروری کو ملتان پہنچے گی، اور شام کو چھ بجے نیٹ پریکٹس کیلئے ملتان سٹیڈیم کیلئے روانہ ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button