Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں متعدد نجی سکولز بدستور میں تعلیمی سرگرمیاں جاری،شدید گرمی سے معصوم طلباء و طالبات کی حالت غیر

پنجاب بھر میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی چھٹیاں حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق 25 مئی سے 15 اگست تک ہیں لیکن صورتحال یہ ہے کہ سرکاری سکولز تو 15 اگست تک بند ہیں لیکن ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں 60 فیصد سکولز بدستور کھلے ہیں، فیسوں، ٹیوشن وغیر قانونی فنڈز کے چکر میں بچوں کو زبردستی سکول آنے پرمجبور کیا گیا ہے اور یہ کہا گیا ہے کہ یونیفارم پہن کر نہیں آنی ہے۔

شدید گرمی کے باعث بچوں کی حالت غیر اور بے ہوش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، متاثرہ بچوں کے والدین نے شدید احتجاج کیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیض عباس خان نے کہا ہے کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے برعکس کھلنے والے سکولز اور ذمہ دار افسروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، بچوں کے والدین چھٹیوں میں اوپن نجی سکولز کی نشاندہی کریں، فوری کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button