Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف کے طلباء و طالبات کے لئے تقریب انعامات کا انعقاد

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک سکولوں کے میٹرک 2023 کے امتحان میں بہترین نتائج حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں پیف ہیڈ آفس میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیرِ تعلیم منصور قادر، سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب محمد احسن وحید اور چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر سعید شفقت نے شرکت کی۔

تقریب میں پیف پارٹنرز، طالب علموں کے والدین اور پیف افسران بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں بہترین نتائج حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ اور کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے تقریب میں مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا۔

صوبائی وزیر تعلیم منصور قاد ر نے نمایاں نمبرز حا صل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح محنت کریں گے، اور اپنے والدین کا نام روشن کریں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے پیف کے مفت تعلیم کے منصوبوں کر سراہتے ہوئے کہا کہ پیف نے 26 لاکھ سے زائد مستحق بچوں پر تعلیم کے دروازے کھول کر تعلیمی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پیف کے فنڈز میں اضافے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے تاکہ پیف کے زیر انتظام زیادہ زیادہ سے زیادہ سکول کھولے جائیں اور تعلیم سے محروم بچوں کو سکولوں میں لایا جائے۔

تقریب کے دوران صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری سکولز نے ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ اور کیش انعامات تقسیم کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button