Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ولایت حسین گریجویٹ کالج میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

گورنمنٹ ولائیت حسین گریجویٹ کالج میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب عبیداللہ کھوکھر تھے۔

تقریب میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کےزیراہتمام کالجز کے طلباء و طالبات میں مقابلہ انگریزی مضمون نویسی میں پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں طلبا وطالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتی ہیں، بچوں میں جذبہ مسابقت پیدا کرنے کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، شخصیت سازی کے لیے ہم نصابی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہے، بچوں کو اچھی کتابوں کی طرف مائل کرنا ہوگا، طلبہ وطالبات میں کمیونیکیشن سکلز پیدا کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری طارق محمود نے کہا کہ مقابلہ انگریزی مضمون نویسی میں جنوبی پنجاب کے 216 کالجز کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیامقابلہ انگریزی مضمون نویسی میں 1800 طلبہ وطالبات نے شرکت کی، پہلے مرحلے میں کالج اور پھر ضلع کی سطح پر مقابلے ہوئے، ضلع سے پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے ڈویژن اور پھر جنوبی پنجاب کی سطح پر مقابلے ہوئے، انٹرمیڈیٹ اور گریجوایشن کی سطح پر الگ الگ مقابلے کرائے گئے.

جنوبی پنجاب کی سطح پر انگریزی مقابلہ مضمون نویسی انٹرمیڈیٹ کی لیول پرگورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج لودھراں کی طالبہ آنسہ مجید نے پہلی ، گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین علی پور کی طالبہ صبا خالق نے دوسری ، گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین چشتیاں کی طالبہ مصباح خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گریجویٹ کی سطح کے مقابلوں میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین احمدپور شرقیہ کی طالبہ علشبہ عارف نے پہلی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائن ملتان کے طالب علم حمزہ ظفر نے دوسری اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راجن پور کی طالبہ عائشہ غنی نے تیسری پوزیشن حاصل کی.

سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبید اللہ کھوکھر نے پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے.

تقریب سے ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب طارق محمود، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عطاء الحق، ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر عظیم قریشی، ایس او سلمان اسلم بھٹی، پرنسپل علی سخن ور، ڈائریکٹر کالجز، جنوبی پنجاب کے اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، پرنسپلز اور اساتذہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button